ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی 20سے آخری اووروں میں بہتر بولنگ میں مدد ملے گی:وراٹ کوہلی

ٹی 20سے آخری اووروں میں بہتر بولنگ میں مدد ملے گی:وراٹ کوہلی

Tue, 24 Jan 2017 11:42:35    S.O. News Service

کولکاتہ،23؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کو پانچ ماہ بعد ہونے والی چمپئنز ٹرافی سے پہلے اب کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلنا ہے لیکن کپتان وراٹ کوہلی اس سے فکر مند نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ زیادہ ٹی 20میچ کھیلنے سے ٹیم 50اوورز کے فارمیٹ میں آخری اوورز میں بہتر بولنگ کر سکے گی۔ہندوستانی ٹیم کل آخری ون ڈے میں پانچ رنز سے ہار گئی جس سے تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کا صفایا کرنے سے چوک گئی،اب ہندوستان کو جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی سے پہلے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلنا ہے۔کوہلی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم جتنے ٹی 20میچ کھیلیں گے، ون ڈے میںآخری اووروں میں بولنگ اتنی بہتر ہو گی،ہمیں اس کا فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک بلے بازی کا سوال ہے تو ہمیں اپنی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنا ہے،اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر گیند کو پیٹنا ضروری ہے،مسابقتی حالات میں رن بنانے کی اہمیت سمجھنا ضروری ہے۔انگلینڈ کے حالات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ان حالات میں رنز کس طرح بنیں گے،اپنی تکنیک پکی ہونی ضروری ہے تاکہ ایسے حالات میں رن بنائے جا سکیں۔بلے بازوں کیلئے سازگار رہی سیریز میں ہندوستان کے اوپنر اثر نہیں چھوڑ سکے لیکن کپتان نے شکھر دھون اینڈ کمپنی کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو کئی بار فارم میں آنے کے لئے کھلاڑی کو وقت دینا ہوتا ہے،آپ کو اپنے سلامی بلے بازوں کو اعتماد دینا ہوگا۔ایک یا دو چیزوں کی بات ہے اور یہ کمی دور کرکے آپ لے حاصل کر سکتے ہیں۔


Share: